دبئی نے جہاں بلند و بالا عمارتیں کھڑی کرنے کی دوڑ میں مغرب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے،وہیں عربوں کی دولت جدید ٹیکنالوجی خریدنے میں بھی استعمال ہورہی ہے۔ حال ہی میں دبئی میں پہلی بغیر ڈرائیور بس کا افتتاح کیا گیا ہے جو شہر کے مشہور مقامات کے درمیان سفر کرے گی۔
اس بس کو فرانسیسی کمپنی Easy Mile نے تخلیق کیا ہے،روایتی ایندھن کی بجائے بیٹری سے چلتی ہے اور ایک وقت میں دس سواریاں اس پر سفر کرسکتی ہے۔ بس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور بس کاخودکار نظام راستہ میں آنے والی رکاوٹوں سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
دبئی حکومت شہر بھر میں بناء ڈرائیور گاڑیاں چلانے کی خواہشمند
فی الحال یہ بس سروس تجرباتی مرحلہ میں ہے اور اسکا روٹ دبئی کے مشہور مقامات جیسے برج خلیفہ ، دبئی مال اور دیگر سیاحتی تفریح گاہیں ہیں۔ دبئی کی روڈٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق حکومت کی کوشش ہے کہ 2030 تک دبئی کی ٹریفک کا ایک بڑا حصہ بناء ڈرائیور کے چلنے والی ٹرانسپورٹ پر مشتمل ہو۔
بناء ڈرائیور کے چلنے والی گاڑیوں کاابھی تک تو کوئی خاص فائدہ نہیں اور ان میں چند حادثات بھی ہوچکے ہیں تاہم سیاحوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے یہ ایک بہترین اقدام ہے۔
منبع