پاکستان میں موبائل فون ایپلی کیشنز کے ذریعے ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی کمپنی کریم نے آج اس بات کا اعلان کیا ہے کہ لاہور کے بعد اب کراچی کے لیے بھی کرایوں میں کمی کردی گئی ہے۔
کریم اس وقت پاکستان کے تین بڑے شہروں، لاہور کراچی اور اسلام آباد میں اپنی سروسز فراہم کررہی ہے اور اسکا مقابلہ اوبر سے ہے جو نہ صرف کریم سے پرانی سروس ہے بلکہ اس کا نیٹورک پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے۔ اسی لیے دونوں کمپنیوں میں یہ دوڑ لگی ہے کہ ایک دوسرے کو نیچا دکھایا جاسکے ۔ مگر ساتھ ہی ساتھ دونوں کمپنیاں مل کرصارفین کو بے وقوف بنانے میں بھی مصروف ہیں۔
لاہور میں حال ہی میں دونوں کمپنیوں کی جانب سے اضافی چارجز وصول کرنا شروع کیے گئے ہیں اور اسکی وجہ یہ بیان کی جارہی ہے کہ جب صارفین زیادہ ہوں اور گاڑیاں کم تو انہیں دوگنا کرایہ ادا کرنا ہوگا۔
اب کراچی میں کرایے کم کیے گئے ہیں تو ساتھ ہی یہ اضافی کرایے والی شرط بھی لاگو کر دی جائے گی۔ یعنی کان کو سیدھی طرح پکڑ لیا جائے یا ہاتھ گھما کر، بات ایک ہی ہے۔
مزید یہ ہے کہ کراچی کے لیے کرایوں میں کمی صرف (اکانومی ) اور (گو) گاڑیوں میں کی گئی ہے جو 1000 سی سی سے کم ہیں۔
نئے کرایوں کی تفصیل کچھ یوں ہے:
ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان میں ان دو کمپنیوں کے علاوہ دیگر بین الاقوامی کمپنیاں بھی اپنی سروسز فراہم کریں تاکہ مقابلہ کی فضا پیدا ہو اور صارفین کو کم قیمت پر اچھی سروسز ملیں۔