زونگ کی جانب سے حال ہی میں اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ کمپنی کی فور جی سروسز اب پاکستان کے 100 سے زائد شہروں میں دستیاب ہیں۔
زونگ نے 2014 میں پی ٹی اے کی سپیکٹرم نیلامی میں 3G اور 4G دونوں لائسنس حاصل کیے تھے اور اسے پاکستان کی پہلی فور جی سروس متعارف کروانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
زونگ نے گذشتہ دو سال کے دوران 250 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری سے پورے میں اپنی فور جی سروسز کا جال پھیلایا ہے۔ کمپنی دعوی کے مطابق وہ بہت جلد دور دراز علاقوں اور دیہات میں بھی تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ سروسز متعارف کروانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ زونگ کے علاوہ دوسری کمپنی وارد ہے جس کے پاس فور جی سروسز کا لائسنس ہے۔ تاہم کی اسکی فور جی سروس کا معیار کافی خراب ہوچکا ہے۔ مگر اب چونکہ موبی لنک نے وارد کو خرید لیا ہے لہذا خیال یہی ہے کہ سروس کا معیار کچھ بہتر ہوگا۔