چینی کمپنی شاؤمی کے کم و بیش تمام فونز ، دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں کافی سستے اور معیاری ہوتے ہیں، تاہم (ریڈمی) سیریز کی خاص بات یہ ہے کہ ان فونز کی قیمت حیرت انگیز طور پر بہت ہی کم ہوتی ہے جبکہ فیچرز کے اعتبار سے یہ ہواوے اور اوپو کا مقابلہ کرتے ہیں۔
آج صبح متعارف کروائے جانے والا ریڈمی نوٹ 4 فون ، فیچرز کے اعتبار سے بہت اعلی ہے تاہم اسکی قیمت عالمی مارکیٹ میں محض135 امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے۔
فون کے اہم فیچرز کچھ یوں ہیں:
- ایلومینم باڈی، 8.35 ملی میٹر موٹائی
- 5.5 انچ لمبی آئی پی ایس سکرین، فل ایچ ڈی 1080p ریزولیوشن
- 2.1 گیگا ہرٹز ہیلیو ایکس 20 ڈیکا کور(10 کورز) پراسیسر
- 2 گیگا بائیٹ ریم اور 16 گیگا بائیٹ میموری (ورژن 1)
- 3گیگا بائیٹ ریم اور 64 گیگا بائیٹ میموری (ورژن 2)
- 128 گیگا بائیٹ تک میموری کارڈ کی سہولت
- 13 میگا پکزل بنیادی کیمرہ، فلیش لائیٹ اور فیز ڈٹکشن آٹو فوکس
- 5 میگا پکزل کیمرہ f 2.0 فرنٹ سیلفی کیمرہ
- 4100 ملی ایمپئر آور بیٹری اور تیز چارجنگ کی سہولت
- فنگر پرنٹ سکینر، ڈؤل سم فورجی، وائی فائی اور بلیوٹوتھ
- ایم آئی یو آئی 8 انٹرفیس اور اینڈرائیڈ مارش میلو 6 آپریٹنگ سسٹم
- سلور، گولڈ اور ڈارک گرے رنگ
- ورژن 1 کی قیمت 135 امریکی ڈالر
- ورژن 2 کی قیمت 180 امریکی ڈالر
گو کہ یہ فون ابھی پاکستانی مارکیٹ میں دستیاب نہیں لیکن امید یہ ہے کہ جلد بہت سے آن لائن سٹور اسے پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کریں گے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ آن لائن سٹور چونکہ غیرقانونی طور پر فونز فروخت کررہے ہیں لہذا ایسے سٹورز سے فون لینا مہنگا بھی پڑسکتا ہے۔
اچھی خبر یہ ہے کہ شاؤمی ، پاکستان کی ایک بڑی ای کامرس ویب سائیٹ Cheezmall کے اشتراک سے بہت جلد قانونی طور پر یہ تمام سمارٹ فونز پاکستان میں متعارف کروانے کا ارادہ رکھتی ہے۔