اوبر نےحال ہی میں اعلان کیا تھا کہ 25 اگست سے روشنیوں کے شہر کراچی میں ٹیکسی سروس کا آغاز کیا جائے گااور آج کے دن یعنی 25 اگست کو اوبر نے اس اعلان کو حقیقت میں بدلتے ہوئے اپنی ٹیکسی سروس کا آغاز کراچی میں کم کرایہ کے ساتھ کردیا ہے۔
اوبر استعمال کرنے کے لیئے آپ کو صرف اوبر ایپ سے ٹیکسی بک کرنی ہوگی جس کے بعد آپ کے قریب اوبر ڈرائیور کو پیغام موصول ہوگااور اس کے بعد اوبر کی جانب سے آپ کو ڈرائیورکی تفصیلات جیسے کہ ڈرائیورکی تصویر وغیرہ فراہم کی جائیں گی ساتھ ہی یہ بھی بتایا جائے گا کہ گاڑی کونسی ہوگی اور لائسنس نمبر پلیٹ بھی آپ کو بتائی جائے گی۔
کراچی میں اوبر کا مقرر کردہ کرایہ
اوبر نے کراچی میں لاہور سے کم کرایہ رکھا ہے جس کی تفصیل درج ذیل ہے:
- بنیادی کرایہ : 100 روپے
- فی کلو میٹر کرایہ : 9.38 روپے
- فی منٹ کرایہ : 2 روپے
- کم از کم کرایہ : 150 روپے
- منسوخ کرنے پر 150 روپے ادا کرنے ہوں گے۔
اوبر کی جانب سے آپ فیچر Share my ETA کو استعمال کرکے اپنے دوست یا فیملی کو گھر یا مقرر شدہ مقام پر پہنچنے کا وقت بھی براہ راست بتاسکتے ہیں۔
کراچی میں سروس کے آغاز کی خوشی میں اوبر نے 25 اگست 2016 وقت دوپہر 12 بجے سے 28 اگست 2016 وقت رات 12 بجے تک فی صارف 5 بار مفت سواری حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے، کرایہ کی قیمت 300 روپے تک ہونی چاہیئے۔ یہ آفر آپ پرومو کوڈ KarachiFREE استعمال کرکے حاصل کرسکتے ہیں۔