پی ٹی سی ایل اور زونگ کے درمیان حال ہی میں ایک معاہدہ طے پایا ہے، جسکی رو سے پی ٹی سی ایل زونگ کے نیٹورک کے لیے 789 کلومیٹر لمبی فائبر لائن بچھائے گی۔
زونگ کے تھری جی اور فور جی نیٹورک کی توسیع کے اس منصوبے کے تحت پی ٹی سی ایل ملک بھر میں فائبر لائن اور دیگر انفراسٹرکچر فراہم کرے گی اور اسکی دیکھ بھال کی ذمہ داری بھی پی ٹی سی ایل کے سر ہوگی۔
پی ٹی سی ایل پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ہے اور پاکستان بھر میں تمام کمپنیوں کو انٹرنیٹ پی ٹی سی ایل کے توسط سے ہی فراہم کیا جاتا ہے۔
لہذا زونگ کی طرف سے اپنا انفراسٹرکچر کھڑا کرنے کی بجائے پی ٹی سی ایل کی مدد حاصل کرنا دانشمندانہ عمل ہے، جسکی بدولت کمپنی کم عرصہ اور کم پیسوں میں اپنا نیٹورک وسیع کرسکے گی۔