آرکٹ کے بانی نے نیا سوشل نیٹورک Hello متعارف کروا دیا

اگر آپ گذشتہ دس سال سے انٹرنیٹ استعمال کررہے تو یقیناً آرکٹ کا نام آپ کے لیے نیا نہیں ہوگا۔ جو لوگ اسکے بارے میں نہیں جانتے انہیں بتاتا چلوں کہ فیس بک، ٹوئٹر اور وٹس ایپ جیسی سروسز آنے سے قبل انٹرنیٹ صارفین کی توجہ حاصل کرنے والا پہلا بڑا آن لائن سماجی نیٹورک آرکٹ (Orkut) تھا۔ آرکٹ گوگل کی ان چند سروسز میں شامل ہے جو وقت کے ساتھ اپنی مقبولیت کھو بیٹھیں اور بعد ازاں نہیں بند کردیا گیا۔

hellonetwork

آرکٹ کی سروس جنوری 2004 میں شروع کی گئی اور گوگل انتظامیہ کے پرزور اصرار پر اسکا نام اسکے بانے ترکی کے سافٹوئیر انجینئر Orkut Büyükkökten پر رکھا گیا۔ تاہم دیگر سماجی روابط کی ویب سائیٹس آنے پر آرکٹ نے آہستہ آہستہ اپنی مقبولیت کھو دی اور گوگل نے اسے ستمبر 2014 میں ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بند کردیا۔

نئی خبر یہ ہے کہ اب آرکٹ کے بانی، ڈیویلپر نے ایک نیا سوشل نیٹورک بنانے کا اعلان کیا ہے اور اسکا نام Hello رکھا گیا ہے۔

Hello2

ہیلو میں نیا کیا ہے؟

Orkut Büyükkökten کا کہنا کہ یہ نیا سوشل نیٹورک دیگر تمام نیٹورکس سے بہت مختلف ہوگا، جہاں ایک جیسے خیالات کے حامل لوگ آپس میں رابطہ قائم کرسکیں گے۔ اس نیٹورک پر لوگ لائکس کی دوڑ میں شامل ہونے کی بجائے واقعتاً ایک دوسرے کی مدد کرسکیں گےاور انہیں کچھ نیا سکیھنے کا موقع بھی ملے گا۔

Hello نیٹورک ابتدائی مراحل میں امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، فرانس، اٹلی، کینیڈا اور برازیل کے صارفین کے لیے دستیاب ہے تاہم بہت جلد اسے بھارت اور دیگر ایشیائی ممالک میں بھی متعارف کروایا جائے گا۔

دیگر سماجی روابط کی ویب سائیٹس کے مقابلے میں Hello صرف موبائل ایپلی کیشنز کی صورت میں ہی دستیاب ہے جو اینڈرائیڈ اور آئی او ایس آپریٹنگ سسٹمز پر چلیں گی۔

دور جدید کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے Hello نیٹورک میں تصاویر اور ویڈیوز کو زیادہ اہمیت دی گئی ہے۔ تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ پہلے سے موجود دیگر سوشل نیٹورکس کے مقابلے میں ہیلو کتنا عرصہ ٹک پاتا ہے۔