انفینکس نے پاکستان میں اپنا نیا اسمارٹ فون ہاٹ 4 (HOT 4) آج متعارف کروادیا ہے۔ ہاٹ 4 جدید خصوصیات کا حامل ہے۔ انفینکس نے پاکستان میں جدید خصوصیات والے اسمارٹ فون کم قیمت میں متعارف کروا کر پاکستان کی موبائل مارکیٹ میں اپنا ایک خاص مقام کم وقت میں حاصل کرلیا ہے۔
ہاٹ 4 اسمارٹ فون انفینکس کے کامیاب اسمارٹ فون ہاٹ 3 کی اپڈیٹ ہے۔ جو کہ نئے فیچر اور نئے ڈیزائن کے ساتھ ہے۔ ہاٹ 4 میں 2 جی بی ریم 16 جی بی روم کے ساتھ ساتھ اینڈرائیڈ مارش میلو آپریٹنگ سسٹم بھی انسٹال ہے۔ اس کے علاوہ ہاٹ 4 میں فنگر پرنٹ سینسر بھی موجود ہے، جوکہ اس فون کی سب سے نمایاں خصوصیت ہے۔
انفینکس ہاٹ 4 کے متعلق کل شام 6 بجے انفینکس کے جانب سے فیس بک پر لائیو براڈ کاسٹ کی جائے گی جس میں فون کی مکمل خصوصیات کے ساتھ ساتھ فون کا جائزہ بھی براہ راست پیش کیا جائے گا۔
نمایاں خصوصیات
- 5.5 انچ ایچ ڈی سکرین
- 2 جی بی ریم
- 16 جی بی سٹوریج اور 32 جی بی تک کارڈ کی سہولت
- 1.3 GHz کواڈ کور پراسیسر
- 8 میگا پکزل کیمرہ ایل ای ڈی فلیش لائٹ کے ساتھ
- 5 میگا پکزل فرنٹ کیمرہ فلیش لائٹ کے ساتھ
- اینڈرائیڈ مارش میلو 6.0 آپریٹنگ سسٹم
- 4000 ملی ایمپیئر آور بیٹری
- فنگر پرنٹ سینسر
ہاٹ 4 کی قیمت 12 ہزار سے 15 ہزار پاکستانی روپے کے درمیان متوقع ہے۔ اصل قیمت کا اعلان فیس بک لائیو براڈ کاسٹ میں انفینکس کی جانب سے کیا جائے گا۔
اپڈیٹ:
انفینکس نے ہاٹ 4 کی آفیشل قیمت پاکستان میں 12،599 روپے مقرر کی ہے۔ ابھی یہ فون پری آرڈر کے لیے دستیاب ہے جبکہ اسکی فروخت 3 ستمبر سے شروع کی جائے۔