ہواوے نے پاکستانی مارکیٹ میں دو نئے کم قیمت سمارٹ فون Y5 II اور Y3 II لانچ کردیے ہیں۔ دونوں فون اچھے فیچرز کے حامل تو ہیں تاہم دونوں ہی میں فور جی کی سہولت میسر نہیں۔
Y5 II کی خاص بات اسکا فلیش لائیٹ سے مزین سیلفی کیمرہ اور بڑی سکرین ہے جبکہ Y3 II کم قیمت میں اچھی پرفارمنس فراہم کرتا ہے۔ دونوں فونز پاکستان بھر میں ایک سال کی وارنٹی کے ساتھ دستیاب ہیں۔ Y5 II کی قیمت 13500 روپے جبکہ Y3 II کی قیمت9800 روپے مقرر کی گئی ہے۔
Y5 II کے نمایاں فیچرز:
- 5 انچ لمبی آئی پی ایس سکرین، 720p ریزولیوشن
- 1.3GHz کواڈ کور پراسیسر اور 1 گیگا بائیٹ ریم
- 8 گیگا بائیٹ سٹوریج اور 32 گیگا بائیٹ تک کارڈ کی سہولت
- ڈؤل سم، تھری جی، وائی فائی اور بلیوٹوتھ
- 8 میگا پکزل آٹو فوکس کیمرہ فلیش لائیٹ کے ساتھ
- سامنے کی جانب 2 میگا پکزل کیمرہ فلیش لائیٹ کے ساتھ
- 2200 ملی ایمپیئر آور بیٹری
- اینڈرائیڈ لالی پاپ 5.1 آپریٹنگ سسٹم
- قیمت : 13500 روپے
Y3 II کے نمایاں فیچرز:
- 4.5 انچ لمبی آئی پی ایس سکرین، 854 x 480 پکزل ریزولیوشن
- 1.3GHz کواڈ کور پراسیسر اور 1 گیگا بائیٹ ریم
- 8 گیگا بائیٹ سٹوریج اور 32 گیگا بائیٹ تک کارڈ کی سہولت
- ڈؤل سم، تھری جی، وائی فائی اور بلیوٹوتھ
- 5 میگا پکزل آٹو فوکس کیمرہ ڈؤل فلیش لائیٹ کے ساتھ
- سامنے کی جانب 2 میگا پکزل کیمرہ
- 2100 ملی ایمپیئر آور بیٹری
- اینڈرائیڈ لالی پاپ 5.1 آپریٹنگ سسٹم
- قیمت: 9800 روپے