تین ماہ قبل گوگل نے اپنی ڈیویلپر کانفرنس کے دوران ویڈیو کالنگ کی ایک نئی ایپلی کیشن Duo کا خاکہ پیش کیا تھا۔ ویڈیو کالنگ کی اس سروس کی اصل حریف ایپل کی سروس فیس ٹائم ہے۔
آج گوگل نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ اب ویڈیو کالنگ کی یہ نئی سروس تمام اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ تاہم اسے ابھی آئی پیڈز یا اینڈرائیڈ ٹیبلیٹس پر استعمال نہیں کیا جاسکتا۔
ایپلی کیشن بذات خود کافی سادہ اور آسان ہے، اسکے لیے آپ کو گوگل اکاؤنٹ کی بھی ضرورت نہیں بلکہ آپ کا موبائل نمبر ہی آپکی شناخت ہے۔
گوگل کا دعوی ہے کہ Duo کے ذریعے کی جانے والی کالز کسی بھی دوسری ایپلی کیشن کے مقابلے میں زیادہ بہتر اور محفوظ ہیں۔ اس میں end to end اینکریپشن کا استعمال بھی کیا گیا ہے لہذا کوئی ہیکر آپکی معلومات تک رسائی حاصل نہیں کرسکتا۔
اس ایپلی کیشن کا سب سے منفرد فیچر Knock Knock کے ذریعے آپکو کوئی کال موصول ہونے پر کال کرنے والے کی ویڈیو آپ کو سکرین پر پہلے ہی دکھائی جائی گی، جس کی بدولت آپ یہ جان پائیں گے کہ آپ کو کال کرنے والا کون ہے۔
آپ گوگل ڈوؤ کو اینڈرائیڈ کے لیے یہاں سے اور آئی او ایس صارفین اسے اس لنک سے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔ پاکستانی اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ابھی یہ ایپلی کیشن پلے سٹور پر رجسٹریشن کے مرحلے میں ہے، تاہم آپ اس کی APK فائل یہاں سے ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں۔