ریو ڈی جنیرو برازیل میں 2016 اولمپک مقابلوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ اس موقع پر گوگل کی جانب سے ایک نیا ڈوڈل متعارف کروایا گیا ہے، جو آپ کو اولمپکس کھیلوں کی مناسبت سے چھوٹی چھوٹی گیمز کھیلنے کا موقع دے گا۔
ان گیمز کے تمام کردار روز مرہ کھائے جانے والے پھل ہیں، جس میں اسٹابری، پائن ایپل، لیموں، کیوی اور دیگر پھلوں کو شامل کیا گیا ہے۔
یہ گیمز اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں طرح کے موبائل صارفین کے لیے دستیاب ہیں۔ بس گوگل کی ایپلی کیشن کھولیں اور ڈوڈل پر کلک کرکے یہ گیمز کھیلیے۔
یہ گیمز تفریح کے ساتھ ساتھ، آپ کو مختلف پھلوں کے بارے میں مفید معلومات بھی فراہم کرتی ہیں۔ گوگل کے مطابق ان گیمز میں پھلوں کا استعمال ریو ڈی جنیرو میں تازہ پھلوں کی بہتات کی وجہ سے کیا گیا ہے۔