گلگت بلتستان میں 2017 کے آغاز پر تھری جی و فورجی سروسز کی فراہمی

پاکستان سپیشل کمیونیکشن آرگنائزیشن (SCO) کے مطابق ملک کے پانچویں صوبے، گلگت بلتستان میں تیز رفتار موبائل ٹیکنالوجی تھری جی اور فور جی 2017 کے آغاز تک فراہم کردی جائے گی۔

gb

سیکٹر کمانڈر کرنل عمران نے میڈیا کو تھری جی اور فور جی سروسز کے حوالے سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ تیزرفتار موبائل سروسز فراہم کرنے کے لیے انفراسٹرکچر قائم کیا جارہا ہے، تاہم ابھی حکومت کی جانب سے اجازت ملنے کا انتظار کیا جارہا ہے۔

کرنل عمران کے مطابق گلگت بلتستان کا علاقہ کچھ ایسا دشوار گذار ہے کہ وہاں بعض اوقات موبائل اور انٹرنیٹ سروسز میں خلل پیش آتا ہے،تاہم انتظامیہ کی  پوری کوشش ہے کہ وہ اپنے آپٹیکل فائبر کے نیٹورک کو وسعت دیں۔

اسی حوالے سے پاکستان چین راہداری منصوبہ میں بھی فائبرآپٹک کیبل پراجیکٹ کو شامل کیا گیا ہے جس کے تحت راولپنڈی سے خنجراب تک 4.4 ارب روپے کی لاگت سے 820 کلومیٹر لمبی کیبل بچھائی جائے گی۔ جس سے نہ صرف اس علاقے کی مکین فائدہ اٹھائیں گے بلکہ پاکستان اور چین کے درمیان تیز رفتار مواصلاتی رابطہ قائم ہوسکے گا۔

ایس سی او کا تعارف

سپیشل کمیونیکیشنز آرگنائزیشن ایک سرکاری ادارہ ہے جس کا انتظام افواج پاکستان کے پاس ہے اور یہ وزارت ٹیلی کام و آئی ٹی کے ماتحت کام کرتا ہے۔ اس کا قیام 1976 میں عمل میں آیا تھا اور اسکا کام آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان میں ٹیلی کام سروسز کی فراہمی ہے۔

منبع