فیس بک نے کچھ عرصہ قبل اس بات کا اعلان کیا تھا کہ وہ جلد صارفین کو ویڈیو ورٹیکل فارمیٹ میں دیکھنے کی سہولت فراہم کرے گاتاکہ فیس بک صارفین اسمارٹ فون پر باآسانی ورٹیکل فارمیٹ میں بنائی گئی ویڈیو کو بڑے سائز میں دیکھ سکیں۔ اسی فیچر پر کام کرتے ہوئے اب فیس بک نے باقاعدہ اعلان کردیا ہے کہ جلد یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیئے دستیاب ہوگا۔
ورٹیکل ویڈیوز اس اعلان سے قبل ایک اسکوائر کے انداز میں کراپ کرکے فیس بک پر دکھنے کی سہولت موجود تھی لیکن اب اس فیچر کے بعد صارفین ورٹیکل ویڈیوز کو ان کے اصل سائز میں دیکھ سکیں گے ساتھ ہی لائیو براڈکاسٹ بھی ورٹیکل انداز میں دیکھنے کی سہولت ہوگی۔
فیس بک کے مطابق ورٹیکل ویڈیوز کی ٹیسٹنگ کے دوران صارفین نے اسے پسند کیا ہے اور ورٹیکل فارمیٹ میں بنائی گئی ویڈیوز کو ورٹیکل انداز میں صارفین نے دیکھ کر اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ اس فیچر کو فیس بک کا باقاعدہ حصہ بنایا جائے۔
یہ بات اشتہار دینے والی کمپنیوں کےلیئے بھی فائدہ مند ہے کہ وہ ورٹیکل فارمیٹ میں اشتہار بناکر صارفین کی بڑی تعداد جو ورٹیکل انداز کو پسند کرتی ہےکو باآسانی ٹارگٹ کرکے زیادہ فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔
فیس بک صارفین اس اعلان کے بعد جلد ہی اس فیچر سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔ یہ فیچر آہستہ آہستہ تمام صارفین کو استعمال کے لیئے فراہم کردیا جائے گا۔