فیس بک لائیو کے بارے میں تو آپ سبھی جانتے ہونگے، یہ نیا فیچر اب پاکستانی صارفین کے لیے بھی دستیاب ہے جسکے ذریعے آپ اپنی ویڈیو اپنے دوستوں کے ساتھ براہ راست شیئر کرسکتے ہیں اور دیکھنے والوں کو تبصرہ کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے۔
کچھ ماہ قبل فیس بک نے اس بات کا عندیہ دیا تھا کہ جلد یہ سروس دو افراد بیک وقت بھی استعمال کرسکیں گے یعنی آپ اپنے گھر میں بیٹھ کر لائیو ویڈیو کریں اور آپ کا کوئی دوست کسی اور جگہ ہو، دیکھنے والوں کو دونوں کی ویڈیوز بیک وقت نظر آئیں گی۔
فیس بک کا یہ نیا فیچر اب آئی او ایس صارفین کے لیے دستیاب ہے، تاہم ابتدائی طور پر یہ صرف Verified اکاؤنٹ رکھنے والے پیجز اور مشہور شخصیات کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ فیس بک انتظامیہ کے مطابق اس سال کے اختتام تک اسے عام لوگوں کے لیے بھی فراہم کیا جائے گا۔
فیس بک لائیو اب تمام پاکستانی صارفین کے لیے بھی دستیاب ہے
پاکستان میں فی الوقت فیس بک لائیو کا فیچر صرف ایک فرد کے لیے دستیاب ہے، تاہم صارفین کی اکثریت اس سے کافی خوش ہے، خاص طور پر فلم، ٹی وی اور کھیل کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد اسکا خوب استعمال کررہے ہیں۔
کیا آپ کے اکاؤنٹ پر فیس بک لائیو کا فیچر دستیاب ہوچکا ہے؟ اگر نہیں تو گھبرایے مت بہت جلد آپ بھی فیس بک پر لائیو ویڈیو شیئرنگ کر پائیں گے۔