چینی کمپنی شہنگھائی الیکٹرک نے کراچی میں بجلی کی کمپنی کے-الیکٹرک کو خریدنے کے لیے 1.6 ارب ڈالر کی آفر کردی ہے۔چین کی سرکاری کمپنی نے کے-الیکٹرک کے66 فیصد (18.3 ارب) شیئرز خریدنے اور انتظامی امور سنبھالنے کی پیش کش کی ہے۔
حکومت پاکستان کی جانب سے 2005 میں کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نجکاری کی گئی اور 2009 میں دبئی کی کمپنی ابراج گروپ نے اسے خرید لیا، تاہم 24 فیصد شیئر ز ابھی بھی حکومت پاکستان کے پاس ہیں۔
کراچی کے صارفین کے لیے اچھی خبر؟
کے-الیکٹرک کے صارفین کی تعداد اس وقت 22 لاکھ سے زائد ہے اور اسکے ملازمین 11000 کے لگ بھگ ہیں۔ تاہم کراچی کے رہائشی کمپنی کی کارکردگی سے کچھ زیادہ خوش نہیں۔ تاہم ممکن ہے کہ چینی کمپنی صارفین کی شکایات کا ازالہ کرسکے اور کراچی میں بجلی کا نظام بہتر ہو۔
چینی کمپنی کی اس آفر کے بارے میں کے -الیکٹرک کا حتمی فیصلہ 2 ستمبر تک آنے کی توقع ہے۔