زونگ پاکستان کی ایک بڑی موبائل کمپنی ہے جو گذشتہ آٹھ سال سے پاکستان میں ٹیلی کام سروسز مہیا کر رہی ہے۔ اس کمپنی کو پاکستان میں پہلی بار تھری جی و فور جی سروسز ایک ساتھ متعارف کروانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
حال ہی میں زونگ نے اپنے برانڈ کو ایک نیا روپ دیا ہے، جس پر کافی لوگوں نے اسے تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ تاہم آج جب صارفین زونگ کی ویب سائٹ پر پہنچے تو انہیں درج ذیل پیغام دکھائی دیا۔
یاد رہے کہ زونگ دنیا کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی چائنہ موبائل کا ایک ذیلی ادارہ ہے اور اس سے یہ توقع نہیں کی جاسکتی کہ وہ اپنی ویب سائٹ کے لیے کوئی سستی ویب ہوسٹنگ استعمال کرے۔
تاہم اسے ادارے کی نااہلی کہیں یا اندرونی کرپشن، زونگ کی ویب سائٹ بینڈوڈتھ کے زیادہ استعمال کے باعث فی الوقت پوری دنیا میں تعطل کا شکار ہو چکی ہے۔ جو کہ کسی بھی بڑے برانڈ کے لیے شرمندگی کا باعث ہے۔
اس بارے آپ کی کیا رائے ہے، تبصرہ ضرور کیجئے گا۔