سمارٹ واچز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے ایپل نے بھی گذشتہ سال مختلف ورژنز میں “ایپل واچ” متعارف کروائی. کمپنی دعوی کے مطابق اس دوران کم و بیش 1 کروڑ 20 لاکھ ایپل واچز فروخت کی گئیں اور سمارٹ واچز کے دوڑ میں کمپنی 61 فیصد شیئر کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی۔
ایپل واچز کے مختلف ورژنز کی قیمت بھی مختلف ہے تاہم اوسط قیمت 500 امریکی ڈالر بنتی ہے، جسکے مطابق ایپل نے 6 ارب ڈالر کی گھڑیاں فروخت کیں۔ اسطرح ایپل واچ کی فروخت نے آئی فون کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
خیال کیا جارہا ہے کہ ایپل اس سال واچ کا نیا ماڈل متعارف کروائے گی اور ذراع کے مطابق اس میں موبائل نیٹورک سپورٹ بھی شامل کی جارہی ہے۔ اسکا مطلب یہ ہے کہ صارفین کالز یا انٹرنیٹ سے رابطہ کے لیے اب اپنے فون کے محتاج نہیں ہونگے بلکہ یہ سہولت واچ میں تھری جی اور فور جی نیٹورک کی صورت میں موجود ہوگی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایل جی اور سامسنگ کی سمارٹ واچز میں یہ سہولت پہلے سے ہی موجود ہے۔
ایپل واچ کا نیا ماڈل اس سال کے آخر میں آئی فون 7 کے ساتھ متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔
منبع : وال سٹریٹ جرنل