سال 2015 اختتام کے قریب ہے اور ہمیشہ کی طرح اس سال بھی فیس بک صارفین کو Year in Review کا فیچر مہیا کررہا ہے۔ اس فیچرمیں فیس بک ایک سال کے دوران آپکی جانب سے اپلوڈ کی گئی بہترین تصاویر اور لمحات یا وہ تصاویر جن میں آپ کو ٹیگ کیا گیا ہو۔ ایک البم کی شکل میں آپ کو آپ کے دوستوں کو دکھاتا ہے۔
فیس بک اپنے الاگرتھمز کا استعمال کرتے ہوئے، لائکس یا تبصروں کے حوالے سے بہترین تصاویر کا انتخاب کرتا ہے۔ تاہم اگر آپ کو کوئی تصویر ناپسند ہو تو آپ اسے تبدیل بھی کرسکتے ہیں۔ اس فیچر کے تحت آپ 10 تصاویر کا البم تیار کرسکتے ہیں۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ فیس بک خود سے آپ کا Year in Review پوسٹ نہیں کرتا اور آپ کو اس بات کا مکمل اختیار ہے کہ آپ اسے محض دوستوں کے ساتھ شئیر کریں یا تمام فیس بک صارفین کے ساتھ۔
اگر آپ نے اس فیچر کا استعمال نہیں کیا تو ابھی یہ لنک فالو کیجئے اور گذرے ہوئے اس سال کی بہترین یادوں کو تازہ کیجئے: https://www.facebook.com/yearinreview