یوفون کی میگا انٹرنیٹ آفر، 5 روپے میں 50 گیگا بائیٹ موبائل انٹرنیٹ

ufone-3g

یوفون کی جانب سے حال ہی میں اپنے تھری جی صارفین کے لیے موبائل انٹرنیٹ کی ایک نئی آفر متعارف کروائی گئی جو یقیناً اب تک پیش کی جانے والی تمام آفرز سے بہتر ہے۔ یوفون میگا انٹرنیٹ آفر کے تحت اب صارفین روزانہ 5 روپے میں 50 گیگا بائیٹ موبائل انٹرنیٹ استعمال کرسکتے ہیں۔ تاہم ابھی خوشی سے چھلانگیں مت لگایئے گا کیونکہ اس آفر کو صرف رات 12 سے دن 10 بجے کے دوران ہی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

آفر کی تفصیلات:
میگا انٹرنیٹ آفر سبسکرائیب کروانے کے لیے اپنے یوفون پری پیڈ نمبر سے #550* ملائیں۔ یہ بات ذہن میں رکھیں کہ آفر جب بھی سبسکرائیب کریں اسکا اطلاق رات 12 کے بعد ہی ہوگا۔ اسکے ساتھ ساتھ آفر کی تجدید روزانہ خود کار طریقہ سے ہوجایا کرے گی، آفر ختم کرنے کے لیے آپ کو #5501* ملانا ہوگا۔

یہ بات یاد رکھیے کہ آفرسے فائدہ اٹھانے کے لیے آپ کے فون میں کم از کم 10 روپے یا زائد کا بیلنس ضرور ہونا چاہیے۔ یوفون کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ میگا انٹرنیٹ آفر کی رفتار پر کسی قسم کی حد مقرر نہیں کی گئی اور صارفین کم و بیش 5 میگا بٹ فی سیکنڈ تک انٹرنیٹ سپیڈ حاصل کرسکتے ہیں۔