سمارٹ فونز بنانے والی چینی کمپنی اوپو کی جانب سے حال ہی میں ایک دعوی کیا گیاکہ پاکستان کے واحد 4 جی نیٹورک زونگ کی سب سے زیادہ انٹرنیٹ سپیڈ اوپو کے سمارٹ فونز پر ہی آتی ہے۔ کمپنی کے مطابق انکے کوالٹی انجینیئرز نے مارکیٹ میں موجود تمام فور جی فونز کا موازنہ کیا ہے اور اوپو کو ہی سب سے بہتر پایا ہے۔
تاہم یہ تو کمپنی دعوی ہے اور اس پر اعتبار کرنا تھوڑا مشکل ہے۔ اوپو کے اس دعوی کے کو پرکھنے کے لیے میں نے زونگ فور جی سم حاصل کی اور اسے اوپو فائینڈ 7 اور ہواوے میٹ 7 پر ٹیسٹ کیا۔ گو کہ دونوں فونز پر براؤزنگ اور ویڈیو سٹریمنگ میں کچھ خاص فرق نہیں، تاہم اوپو کے فون پر ڈاؤنلوڈنگ سپیڈ ہواوے کی نسبت قدرے بہتر ہے۔
سپیڈ ٹیسٹ کے نتائج کے مطابق بھی اوپو فائینڈ 7 ہواوے سے دو ہاتھ آگے ہے۔ شاید اسکی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ اوپو کے فون میں عالمی معیار کی کوالکام چپ سیٹ استعمال کی گئی ہے جبکہ ہواوے میں چینی کمپنی نے اپنی تیار کردہ چپ لگائی ہوئی ہے۔
میری کوشش ہوگی ہے کہ زونگ فور جی کی سپیڈ کو دیگر سمارٹ فونز، خاص کر سام سنگ گلیکسی نوٹ 4 اور گوگل نیکسس 5 پر بھی استعمال کرکے دیکھوں۔ تاہم ابھی تک یہ بات درست ثابت ہوئی ہے کہ واقعی اوپو کے فون پاکستان میں زونگ فور جی پر سب سے بہتر سپیڈ فراہم کرتے ہیں۔