فیس بک کا نیا فیچر قدرتی آفات کے دوران آپکی خیر خیریت آپکے پیاروں تک پہنچائے گا

facebook-safety

سونامی، زلزلوں اور دیگر قدرتی آفات کے پیش نظر فیس بک کی جانب سے حال ہی میں ایک نیا فیچر “سیفٹی چیک” متعارف کروایا گیا ہے، جسکے تحت آپ کسی آفت کے دوران اپنے چاہنے والوں اور قریبی دوستوں کو اپنی خیریت سے آگاہ کرسکتے ہیں۔

2011 میں جاپان سے ٹکرانے والے سونامی کے بعد، فیس بک کی ایک مقامی ٹیم نے، سماجی روابط کی اس مشہور ویب سائیٹ کے لیے ایک ایسا فیچر متعارف کروایا جسکے تحت کسی بھی آفت زدہ علاقہ کے مکین اپنے پیاروں کواپنی خیریت سے آگاہ کرسکتے ہیں۔ اب اس فیچر کو پوری دنیا کے صارفین کے لیے ایکٹیویٹ کر دیا گیا ہے۔

اگر آپ کے علاقے میں کوئی قدرتی آفت آجائے توفیس بک پر لاگ ان ہونے کے بعد آپ سے پوچھا جائے کہ کیا آپ محفوظ ہیں، اگر آپ جواب ہاں میں دیں گے تو آپ کی فرینڈ لسٹ میں موجود تمام افراد کے پاس آپ کا خیریت نامہ پہنچ جائے گا۔ اسی طرح آپ کسی دوسرے علاقے میں آنے والے طوفان یا زلزلہ کے دوران اپنے دوستوں کی خیریت بھی جان سکتے ہیں۔

facebook-disaster
یہاں یہ بات ذہن میں رکھیے کہ یہ فیچر تبھی کام کرے گا جب آپ فیس بک پر لاگ ان ہوسکیں، اگر آفت کے نتیجے میں انٹرنیٹ اور ٹیلی فون کا نظام معطل ہوجائے تو پھر یہ فیچر کچھ کام نہ آئے گا۔ اسی طرح یہ فیچر صرف فیس بک صارفین کے لیے ہی بنایا  گیا ہے۔ یعنی اسکے ذریعے ایمرجنسی سروس یا دیگر رفاحی کام کرنے والے اداروں کو اطلاع نہیں مل سکتی۔