زونگ کی جانب سے حال ہی میں اپنے صارفین، ملازمین اور دیگر تمام نیٹورکس کے صارفین کے لیے اپنی طرز کی ایک انوکھی آفر متعارف کروائی گئی ہے۔ اس آفر کے تحت آپ کو فیس بک پر زیادہ سے زیادہ check-ins کرنے ہیں، جس پر صارفین کو دبئی کے ریٹرن ٹکٹ، مفت ائیر ٹائم اور مختلف انعامات فراہم کیے جائیں گے۔
آفر کی تفصیلات:
زونگ کی اس آفر کے تحت، زونگ صارفین، ملازمین اور دیگر کسی بھی نیٹورک کے صارفین کو پہلے فیس بک ایپلیکیشن کے ساتھ رجسٹر کرنا پڑے گا، اسکے بعد جب بھی وہ #ZongSuper3G کے ٹیگ کے ساتھ کسی بھی جگہ چیک ان کریں گے یہ ایک انٹری تصور کی جائے گی۔ جتنی زیادہ انٹریز ہونگی جیتنے کے مواقع بھی زیادہ ہونگے۔
- زونگ صارفین کے لیے دبئی کا تین روزہ دورہ اور برج خلیفہ کی سیرکا انعام رکھا گیا ہے، جبکہ اسکے ساتھ ساتھ وہ مفت ائیر ٹائم اور دیگر مانچسٹر یونائیٹڈ کی شرٹس بھی جیت سکتے ہیں۔
- زونگ ملازمین کے لیے پی سی بھوربن کی دوٹکٹس اور مانسچسٹر یونائیٹڈ شرٹس کا انعام رکھا گیا ہے۔
- دیگر نیٹورکس کے صارفین کے لیے زونگ کی جانب سے انعامات اور مانسچسٹریونائیٹڈ شرٹس دی جائیں گی۔
زونگ کی یہ آفر کب تک جاری رہے گی اور جیتنے والے صارفین کا اعلان کب کیا جائے گا اس بارے میں کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔