سمارٹ فون خریدتے وقت صارفین سب سے زیادہ اہمیت بیٹری ٹائمنگ کو دیتے ہیں: سروے

اس بات سے تو آپ بھی اتفاق کریں گے کہ نیا سمارٹ فون خریدتے وقت صارفین کو بہت سی چیزوں کو مدنظر رکھنا پڑتا ہے، مثلاً برانڈ کونسا ہے، کیا اسکا آپریٹنگ سسٹم اپڈیٹ ہے اور اسکی کیمرہ پرفارمنس کیسی ہے۔ یہ سب چیزیں ایک طرف مگر سب سے اہم چیز ہوتی ہے اسکی بیٹری لائف، جس کی بدولت فون کے باقی تمام فیچرز کام کریں گے، اور اسی بات کو ثابت کیا ہے انٹرنیشل ڈیٹا کارپوریشن کے ایک حالیہ سروے نے۔

battery-idc-survey
اس سروے کے مطابق سمارت فون خریدتے وقت صارفین کی اولین ترجیح اسکی زیادہ بیٹری ٹائمنگ ہوتی ہے۔ ڈیٹا کےمطابق 56 فیصد اینڈرائیڈ، 49 فیصد آئی فون اور 53 فیصد ونڈوز فون صارفین کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنا موجودہ فون صرف اسکی اچھی بیٹری کی وجہ سے خریدا ہے۔

سروے کے نتائج کے مطابق آپریٹنگ سسٹم، سکرین سائز اور برانڈ بھی صارفین کے انتخاب پر اثر انداز ہوتے ہیں تاہم بہت آج کے دور میں بہت کم صارفین ایسے ہیں جو صرف کیمرہ کے میگا پکزل کے چکر میں کوئی سمارٹ فون پسند کرتے ہیں۔

اس سروے کے مکمل نتائج اس چارٹ میں ملاحظہ کیجئے:

idc-survery
ویسے آپ سمارٹ فون خریدتے وقت کونسی چیز کو سب سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں؟ اپنی رائے سے آگاہ ضرور کیجئے گا۔