فیس بک استعمال کرنے والے صارفین کی دوبڑی قسمیں ہیں۔ ایک وہ جو صرف آن لائن گیمز کھیلتے ہیں اور ساتھ ہی اپنے 500 دوستوں کو دن میں 5000 نوٹفیکیشنز کا تحفہ دیتے ہیں اور دوسرے وہ جنہیں ان فضول گیمز سے سخت چڑ ہوتی ہے اور اس سے زیادہ انgame requests سے ہوتی ہے جو انکی پروفائل پر منڈلاتی رہتی ہیں۔
اگر آپ بھی ان گیمز اور نوٹیفیکشنز سے پریشان ہیں تو جناب مزید پریشان ہونے اور دوستوں کو unfriend کرنے کی بھی کوئی ضرورت نہیں۔ آپ ان گیمز اور انکی نوٹیفیکشنز کو باآسانی بلاک کرسکتے ہیں۔
سب سے پہلے اپنے فیس بک اکاؤنٹ میں لاگ ان ہوں، اوپر دائیں جانب تکون پر کلک کیجئے اور وہاں سے Settings کا انتخاب کریں۔
سیٹنگز کے صفحہ پر بائیں جانب Blocking کا بٹن دبائیں اور اگلی سکرین پر دو آپشنز میں سے ایک کا انتخاب کریں۔
یعنی یا تو آپ کسی خاص دوست کی جانب سے ملنے والی ایپلیکیشن انوائٹ کو بلاک کر سکتے ہیں یا پھر کسی خاص ایپلی کیشن کو ہی بلاک کر سکتے ہیں۔ مثلاً اگر آپ کا دوست اورنگزیب آپ کو Candy Crush کی انوائٹس بھیجتا ہے تو آپ پہلی آپشن میں اسکا نام لکھیں اور اگر آپ کو بہت سے دوست کینڈی کرش کی ریکیوسٹ بھیج رہے ہیں تو آپ دوسری آپشن کے تحت اس ایپلی کیشن کو ہی بلاک کردیں۔
امید ہے کہ اس چھوٹے سے ٹیوٹوریل کی مدد سے آپ کی فیس بک زندگی میں کچھ سکون آجائے گا اور ہر سکرین پر منڈلانے والی یہ انوائٹس اور نوٹیفیکشنز کچھ کم ہونگی۔