گوگل کے لوگو میں چھوٹی سی تبدیلی، خبر دنیا بھر میں موضوع بحث بنی رہی

انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے والی کمپنی گوگل کے بارے میں کون نہیں جانتا؟ اور اسکے لوگو کو تو چھوٹے بڑے سبھی لوگ پہچانتے ہیں۔

دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں گوگل نے کمپنی کے آغاز سے اب تک اپنے لوگو میں بہت کم تبدیلیاں کی ہیں۔ گو کہ موقع کی مناسبت سے گوگل سرچ کی ویب سائیٹ اور دیگر سروسز جیسے یوٹیوب وغیرہ کے لوگو تبدیل کیے جاتے ہیں، جنہیں ڈوڈل کہا جاتا ہے مگر کمپنی کا اصل لوگو 1999 کے بعد سے اب تک کم وبیش اسی طرح کا ہے، صرف اسکا سایہ اور رنگوں کی ترتیب کو بدلا گیا ہے۔

nama-google

لیکن حال ہی میں گوگل نے اپنے لوگو میں صرف دو پکسلز کی تبدیلی کی اور یہ بات دنیا بھر میں موضوع بحث بن گئی۔ گوگل کے لوگو کی یہ تبدیلی آج تک کسی بھی لوگو میں کی گئی سب سے چھوٹی تبدیلی ہے۔ کمپنی نے گوگل کے g کو ایک پکسل دائیں اور l کو ایک پکسل نیچے کو کردیا ہے۔ یہ تبدیلی اتنی چھوٹی سی ہے کہ آپ کو مشکل سے ہی فرق معلوم ہوپائے۔

کمپنی نمائندہ نے اس تبدیلی کا مقصد یہ بتایا ہے کہ اب صارفین کے لیے کسی بھی قسم کی سکرین، موبائل یا کمپیوٹر پر گوگل کا نام پڑھنا زیادہ آسان ہوجائے۔

اگر آپ کو ابھی بھی نئے اور پرانے لوگو کا فرق سمجھ نہیں آیا تو یہ تصویر ملاحظہ کیجئے:

googlelg