مائیکروسافٹ انٹرنیٹ ایکسپلورر کے نئے پرانے تمام ورژنز میں بڑی خامی دریافت، صارفین ہیکرز کے نرغے میں

حال ہی میں مائیکروسافٹ انٹرنیٹ ایکسپلورر میں دریافت کی گئی ایک خامی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہیکرز کسی بھی ونڈوز صارف کے کمپیوٹر پر مکمل کنٹرول حاصل کر سکتے ہیں۔ مائیکروسافٹ نے اپنے سافٹوئیر میں موجود اس بگ کا اعتراف کیا ہے اور اسکے حل پر کام کر رہی ہے۔

explorer
کمپنی نے انٹرنیٹ ایکسپلورر 6 سے 11 تک کوئی بھی ورژن استعمال کرنے والے صارفین کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ہوشیار رہیں اور غیر ضروری ویب سائیٹس ہرگز وزٹ نہ کریں جب تک کمپنی اس مسئلہ کا حل تلاش نہیں کر لیتی۔

اس بگ کا فائدہ اٹھانے کے لیے ہیکرز نے مختلف ویب سائیٹس تخلیق کی ہیں، جب کوئی صارف یہ ویب سائیٹ کھولتا ہے تو اس میں موجود خفیہ کوڈ انٹرنیٹ ایکسپلورر کی خامی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سسٹم ایڈمنسٹریٹر تک رسائی حاصل کرلیتا ہے اور یوں آپکا کمپیوٹر مکمل طور پر ہیکرکے قبضہ میں آجاتا ہے۔
گو کہ انٹرنیٹ ایکسپلورر استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں آج بہت کمی واقع ہوچکی ہے، اور زیادہ تر انٹرنیٹ صارفین گوگل کروم یا موزیلا فائر فاکس کو ترجیح دیتے ہیں تاہم ابھی بھی کم وبیش 10 فیصد انٹرنیٹ صارفین مائیکروسافٹ انٹرنیٹ ایکسپلورر کا استعمال کررہے ہیں اور ان میں بڑی تعداد ونڈوز ایکس پی صارفین کی ہے۔
browser
خطرناک بات یہ ہے کہ اب مائیکروسافٹ نے ونڈوز ایکس پی کی سپورٹ ختم کردی ہوئی ہے، جسکا مطلب یہ ہےکہ ایکس پی صارفین کے لیے اس خامی کا Patch مہیا نہیں کیا جائے گا۔

جیسا کہ میں آپ کو پہلے بھی بتا چکاہوں، اگر آپ ابھی تک ایکس پی آپریٹنگ سسٹم استعمال کررہےہیں تو انٹرنیٹ ایکسپلورر کی بجائے نیا براؤزر جیسے فائرفاکس استعمال کریں اور فائروال انسٹال کرنا مت بھولیں۔