پی ٹی سی ایل نے تمام براڈبینڈ صارفین کو 4 ایم بی پیکج پر اپگریڈ کردیا، لیکن کیا واقعی ایسا ہے؟

 

گذشتہ سال پی ٹی سی ایل کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ جلد تمام براڈبینڈ انٹرنیٹ صارفین کو کم از کم 4 ایم بی سپیڈ پر منتقل کردیا جائے گا۔

Untitled-3
اب پی ٹی سی ایل کی نئی تشہیری مہم میں اس بات کا چرچا کیا جارہا ہے کہ کمپنی نے تمام براڈبینڈ صارفین کو 4 ایم بی سپیڈ پر منتقل کر دیا ہے۔ اس میں 1 ایم بی، 2 ایم بی اور تمام سٹوڈنٹ پیکج صارفین بھی شامل ہیں۔ پی ٹی سی ایل کے مطابق آفر کے دورانیہ میں ان سے کسی قسم کی اضافی چارچز وصول نہیں کیے جائیں، تاہم آفر کا دورانیہ واضح نہیں کیا گیا۔

اس حوالے سے پی ٹی سی ایل ہیلپ لائن نمائندہ کے مطابق یہ آفر جولائی 2014 تک موثر ہوگی جسکے بعد صارفین کو 4 ایم بی کے پیسے ادا کرنا ہونگے۔

پی ٹی سی ایل کی تشہیری مہم ایک طرف لیکن اگر اصل صورتحال یہ ہے کہ تاروں کے پرانے اور بوسیدہ نظام کی وجہ سے بہت سے صارفین 1 ایم بی رفتار بھی حاصل نہیں کرپاتے۔ اب ہوگا یہ کہ ان سے پیسے تو 4 ایم بی کے وصول کیے جائیں گے لیکن رفتار میں کوئی تبدیلی نہ آئے گی۔ یعنی پی ٹی سی ایل نے ایک بار پھر صارفین کو الوّ بنانے کی ٹھانی ہے۔

اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کا کنکشن اپگریڈ ہوا ہے کہ نہیں تو اس ویب سائیٹ سے رفتار چیک کریں اور یاد رکھیں کہ جولائی سے پہلے ہیلپ لائن پر کال کر کے اپنا کنکشن ڈاؤن گریڈ کروانا مت بھولیے گا۔