مائیکروسافٹ ونڈوز 7 صارفین کے لیے جلد مفت ونڈوز 8.1 اپڈیٹ دستیاب ہوگا

مائیکروسافٹ کی جانب سے ونڈوز 8 اور 8.1 تو متعارف کروا دی گئیں تاہم ونڈوز 7 صارفین کی بڑی تعداد آج بھی ان نئے آپریٹنگ سسٹمز پر منتقل ہونے سے گریزاں ہے۔ جسکی بڑی وجہ زیادہ لائسنس فیس اور ٹائل انٹرفیس ہے۔

Windows-8.1-Update-1-Shutdone
تاہم چند باخبر ذراع کے مطابق مائیکروسافٹ ونڈوز 8.1 بنگ ورژن پر کام جاری رکھے ہوئے ہے جو ونڈوز 7 صارفین کے لیے یا تو مفت پیش کیا جائے گا یا اسکی قیمت بہت ہی کم مقرر کی جائے گی۔

اس نئے ورژن میں مائیکروسافٹ کی دیگر ایپلی کیشنز بھی شامل کی جائیں گی۔ لیکن سوال یہ ہے کہ مفت آپریٹنگ سسٹم فراہم کرنے سے مائیکروسافٹ کو کیا فائدہ ہوگا اور وہ پیسے کسطرح کمائیں گے؟ تو جناب اسکا جواب یہ ہے کہ اس میں بنگ سرچ کو شامل کیا گیا ہے اور مائیکروسافٹ اسکی مدد سے پیسے کمائے گی۔

مائیکروسافٹ کی جانب سے موجودہ ونڈوز 8.1 صارفین کے لیے بھی ایک اپڈیٹ تیار کیا جارہا ہے جو اپریل تک دستیاب ہوگا۔