دو فائبر آپٹک کیبلز میں خرابی، پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروسز متاثر

پاکستانی انٹرنیٹ اور خاص کر پی ٹی سی ایل صارفین کو پچھلے چند گھنٹے سے یقیناً انٹرنیٹ کے استعمال میں مسائل درپیش ہونگے۔ خاص طور پر گوگل اور اس سے متعلقہ کافی سروس بہت سست روی سے چل رہی ہیں۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ مصرکے قریب دو انٹرنیشنل انٹرنیٹ کیبلز SMW3 اور SMW4 میں خرابی پیدا ہوگئی ہے۔

Fibre
پی ٹی سی ایل نمائندہ کے مطابق اچھی خبر یہ ہے کہ خرابی زیر سمندر نہیں ہے اور اسے دور کرنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔ تاہم آج اور کل کا دن انٹرنیٹ صارفین کو مشکلات کا سامنا رہے گا۔ اس وقت چار انٹرنیٹ کیبلز پاکستان کو دنیا کے دیگر ممالک سے جوڑتی ہیں، کسی بھی ایک کیبل کے کٹنے کی وجہ باقی کیبلز پر لوڈ کو منتقل کیا جاتا ہے جسکی وجہ سے انٹرنیٹ کی رفتار سست ہوجاتی ہے۔

ہمیشہ کی طرح اس بار بھی فائبر آپٹک کیبل میں خرابی مصر کے قریب ہی پیش آئی ہے۔ جس سے یہ خیال کیا جاسکتا ہے کہ کچھ شر پسند عناصر جان بوجھ کیبلز کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

آپ کونسی کمپنی کا انٹرنیٹ استعمال کررہے ہیں اور کیا آپ کے پاس کم سپیڈ کا کچھ مسئلہ پیش آرہاہے؟