فیس بک نے ای میل سروس اور ونڈوز میسنجر کو ختم کر دیا

فیس بک نے حال ہی میں اپنی دو بڑی سروسز، فیس بک ای میل اور فیس بک ونڈوز میسنجر کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

facebook-email
فیس بک ای میل سروس جو 2010 میں لانچ کی گئی تھی اس کے تحت صارفین کو @facebook.com کے ایڈریس فراہم کیے گئے۔ جو لوگ ان ای میل ایڈریس پر ای میل ارسال کرتے وہ آپ کو فیس بک کے پیغامات میں دکھائے دیتی۔ تاہم فیس بک کی ای میل زیادہ مقبولیت حاصل نہ کر پائی۔

فیس بک نے خود اس بات کا اعتراف کیا اور اس سروس کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ اب اگر کوئی فیس بک ای میل ایڈریس پر آپ کو ای میل بھیجے گا تو وہ فیس بک پر نہیں بلکہ آپ کے ای میل ان باکس میں جائے گی۔

فیس بک کی جانب سے اس ہفتے ختم کی جانے والی دوسری بڑی سروس فیس بک ونڈوز میسجنر اور فائرفاکس میسنجر ہے۔ یہ سروس 2012 میں متعارف کروائی گئی جسکے تحت آپ فیس بک کی دیگر سرگرمیوں سے علیحدہ صرف اپنے دوستوں سے چیٹنگ کر سکتے ہیں۔

فیس بک کی جانب سے ونڈوز اور فائرفاکس  میسنجر سروس کو ختم کرنے کی کوئی وجہ تو بیان نہیں کی گئی تاہم تمام صارفین کو مطلع کر دیا گیا ہے کہ 3 مارچ سے یہ سروس ہمیشہ کے لیے بند کی جاری ہے۔

fb_messenger_firefox
اب فیس بک میسنجر کے صفحے پر صرف اینڈرائیڈ اور آئی او ایس موبائل آپریٹنگ سسٹمز کے لیے دستیاب میسنجر کی تفصیلات دکھائی جاریہ ہیں۔

تاہم دوسری طرف موبائل ورلڈ کانگرس کے موقع پر فیس بک کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ انکا میسنجر جلد ونڈوز فون کے لیے دستیاب ہوگا۔ خیال یہ کیا جارہاہے کہ فیس بک نے دور کی سوچی ہے، کیونکہ مائیکروسافٹ  کی جانب سے جلد ونڈوز اور ونڈوز فون سٹور کو یکجا کرنے کا پلان ہے لہذا ونڈوز سے میسنجر کو ختم کر کے اسے ونڈوز فون پر منتقل کر دیا گیا ہے۔