پی ٹی سی ایل کی نئی بارعایت انٹرنیشنل کالنگ آفر، 90 پیسے فی 20 سیکنڈ

پی ٹی سی ایل کی جانب سے حال ہی میں لینڈ لائن صارفین کے لیے ایک نئی آفر متعارف کروائی گئی ہے۔ اس آفر کے تحت صارفین اب 99 پیسہ فی 20 سیکنڈ کے ریٹس پر دنیا کے 20 ممالک میں کال کرسکتے ہیں۔

ptcl-international-calls
آفر کی تفصیلات:
پی ٹی سی ایل کی اس نئی پروموشن کے تحت صارفین 99 پیسہ فی 20 سیکنڈ (3 روپے فی منٹ) کے حساب سے دنیا کے 20 ممالک میں کال کرسکتے ہیں۔ جنکی تفصیل کچھ یوں ہے:

  • لینڈ لائن اور موبائل: امریکہ، کینیڈا، چین اور ہانگ کانگ
  • لینڈ لائن: آسٹریلیا، بیلجیئم، سائپرس، فرانس، جرمنی، یونان، اٹلی، جاپان، ملائیشیا، نیدرلینڈ، ناروے، سویڈن، جنوبی کوریا، سپین، تائیوان اور برطانیہ۔

شرائط:

  • پی ٹی سی ایل کی یہ آفر صرف لینڈ لائن صارفین کے لیے موثر ہے۔
  • اس آفر کے تحت چارجنگ 20 سیکنڈ پر ہوگی۔
  • آفر تمام پی ٹی سی ایل صارفین کو مہیا کردی گئی ہے۔