پاکستان کی قومی ائر لائن پی آئی اے کی جانب سے حال ہی میں اعلان کیا گیا کہ جلد بوئینگ 777 کے مسافر جہاز میں ٹیلی فون اور وائی فائی انٹرنیٹ کی سروسز کا لطف اٹھا سکیں گے۔
ہوائی جہاز میں وائی فائی کی سروس بذریعہ سیٹلائیٹ مہیا کی جاتی ہے، تاہم اسکی سپیڈ کچھ زیادہ نہیں ہوتی اس لیے شاید ویڈیو سٹریمنگ تو ممکن نہ ہو لیکن مسافر فیس، بک ٹوئٹر اور ویب براؤزنگ باآسانی کر سکیں گے۔ یہ بات بھی ذہن نشین کر لیں کہ وائی فائی کے چارجز ٹکٹ کی قیمت میں الگ سے شامل کیے جائیں گے جو عام انٹرنیٹ کی قیمت سے کافی زیادہ ہوسکتے ہیں۔
پی آئی کے نمائندہ کی جانب سے وائی فائی اور ٹیلی فون سروس کے اجراء کی کوئی حتمی تاریخ تو نہیں دی گئی لیکن ان کے مطابق سیٹلائیٹ انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے پی آئی اے کو آفرز موصول ہوئی ہیں تاہم حتمی فیصلہ ٹینڈر کے ذریعے کیا جائے گا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی تمام موبائل کمپنیاں ہوائی جہاز میں رومنگ سروس فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔