زونگ کی جانب سے حال ہی میں صارفین کے لیے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ کے ذریعے پری پیڈ بیلنس حاصل کرنے اور پوسٹ پیڈ بل جمع کروانے کی نئی سروس متعارف کروائی گئی ہے۔
زونگ کے O2O پراجیکٹ کے تحت فراہم کی جانے والی اس سروس میں صارفین اتصلات اور یوبی ایل کے تیار کردہ پیمنٹ گیٹ وے کے ذریعے محفوظ طریقہ سے کسی بھی بینک کا ماسٹرکارڈ یا ویزا سے مزین ڈیبٹ کارڈ یا کریڈٹ کارڈ استعمال کرتے ہوئے بل ادا یا پھر بیلنس ری چارج کرسکتے ہیں۔
گو کہ زونگ کی یہ سروس ایک لحاظ سے منفرد ہے تاہم بہت سے بینک پہلے ہی اپنی ویب سائیٹس پر موبائل بیلنس ری چارج کی سہولت فراہم کر رہے ہیں ایسی صورت میں کسی تیسری کمپنی پر بھروسہ کرنا نقصان دہ بھی ہوسکتا ہے۔ تاہم جو لوگ باہر کے ممالک سے پاکستان میں اپنے عزیزدوستوں کو بیلنس بھیجنا چاہیں اب انہیں دوسری ویب سائیٹس پر کمیشن ادا کرنے کی کوئی ضرورت نہیں بلکہ وہ اپنے کریڈٹ کارڈ سے ہی بیلنس بھجوا سکتے ہیں۔
سروس استعمال کرنے کا طریقہ:
اس سروس کو استعمال کرنے کے لیے یہ ویب سائیٹ کھولیں : http://o2o.zong.com.pk/o2o/ ، وہاں پر موجود خانوں میں اپنا موبائل نمبر، ری چارج کی رقم اور سیکیورٹی کوڈ درج کریں۔
اگلے صفحے پر اپنے کارڈ کی تفصیلات فراہم کریں، جسکے بعد ٹرانزیکشن مکمل ہونے پر آپ کو کامیابی کا پیغام نظر آئے گا۔
کارڈ میں مطلوبہ رقم موجود نہ ہونے یا کسی غلطی کی وجہ سے آپ کو دوبارہ سے تمام معلومات درج کرنا ہونگی۔
شرائط و ضوابط:
- سروس کے معیار کو بہتر رکھنے اور چوری چکاری روکنے کے لیے اس سروس کے ذریعے آپ 24 گھنٹوں میں پری پیڈ پر 999 روپے کا بیلنش اور 2000 روپے تک پوسٹ پیڈ بل ادا کرسکتے ہیں۔
- آپ ایک دن میں ایک ڈیبٹ/کریڈٹ کارڈ سے صرف 2 ٹرانزیکشنز کر سکتے ہیں۔
- آپ کے کارڈ کا تمام تر ڈیٹا اتصلات کے پے منٹ گیٹ وے پر منتقل کیا جاتا ہے، اور عالمی معیار کے مطابق کسی بھی قسم کی معلومات کو محفوظ نہیں کی جاتیں۔
- ٹرانزیکشن ہونے کے بعد رقم کسی بھی صورت میں واپس نہیں کی جائے گی۔
- اپنے کارڈ کی معلومات زونگ کے کسی بھی نمائندے کو ہرگز فراہم مت کریں ورنہ ادارہ ذمہ نہ ہوگا۔
- اگر ٹرانزیکشن کے بعد آپ کو بیلنس موصول نہیں ہوا تو 310 پر اپنی شکایت درج کروائیں۔