آج کل پاکستان میں نوکیا کے کم قیمت ٹچ سکرین آشا فونز کافی مقبولیت حاصل کررہے ہیں، اگر آپ بھی آشا 3xx سیریز کوئی موبائل استعمال کررہے ہیں تو اچھی خبر یہ ہےکہ اب ان فونز کے لیے بھی وائبر میڈیا نے ایپلی کیشن جاری کر دی ہے۔
انٹرنیٹ کال اور میسجنگ کے حوالے سے شہرت رکھنے والی ایپلی کیشن وائبر اب نوکیا آشا،308، 310 اور 311 کے لیے دستیاب ہے۔ وائبر دیگر سمارٹ فونز ہی طرح موبائل نیٹورک یا وائی فائی کے ذریعے کام کرتی ہے اور آپ کے فون میں موجود رابطہ نمبروں کو sync کر لیتی ہے۔ جس کے بعد آپ دیگر وائبر صارفین سے میسجنگ، تصاویر کا تبادلہ اور انہیں کال بھی کرسکتے ہیں۔
یہ ایپلی کیشن اپنے فون میں انسٹال کرنے کے لیے ابھی اووی سٹور وزٹ کریں یا یہ لنک ملاحظہ کیجئے۔