آپ میں سے بہت سے دوست ٹاپ لیول ڈومین TLD کے بارے میں ضرور جانتے ہونگے۔ جیسے ITNama.com میں ڈاٹ کے بعد والا لفظ COM ٹاپ لیول ڈومین ہے۔ مشہور ڈومینز میں .com, .net, .info وغیرہ شامل ہیں۔ عام طور پر ICANN (انٹرنیٹ کارپوریشن برائے اعداد و نام) کی جانب سے تین حروف پر مشتمل ڈومینز اور ملکوں کے حساب سے دو لفظوں والی ڈومینز جیسے .PK, .US وغیرہ جاری کی جاتی ہیں۔ اسکےساتھ انگریزی زبان کے علاوہ دیگر زبانوں جیسے عربی، چینی اور لاطینی میں بھی ٹاپ لیول ڈومینز کا اجراء کیا جاتا ہے۔
حال ہی میں انٹرنیٹ کارپوریشن نے بڑی کمپنیوں اور شہروں کے ناموں پر بھی ڈومینز کے اجراء کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے برطانیہ کے مشہور ترین شہر لندن کے شہری سال 2014 میں .london ڈومینز حاصل کر سکیں گے۔ اس سے قبل امریکی شہر نیویارک کے لیے بھی .NYC ڈومین مختص کی گئی ہے اور یہ بھی سال 2014 کے وسط میں رجسٹریشن کے لیے کھول دی جائے گی۔
شہروں کے نام پر جاری کی جانے والی ڈومینز کاروباری افراد اور بڑی کمپنیوں کے بہت موثر ثابت ہوسکتی ہے۔ اسی طرح اگر آپ کسی کو اپنے نام کی ڈومین ڈاٹ کام یا ملکی TLD کے ساتھ دستیاب نہیں تو وہ اب اپنے شہر کے نام کے ساتھ یہ ڈومین لے سکیں گے۔
شہروں کے حوالے سے ڈومینز کے اجراء کا یہ تجربہ کیسا رہے گا، اس کا فیصلہ تو آنے والا وقت کرے گا۔ آپ کو یہ انٹرنیٹ کارپوریشن کا یہ اقدام کیسا لگا اور کیا آپ چاہیں گے کہ جلد ہی .Lahore, .Karachi وغیرہ جیسی TLDs کا اجراء بھی کیا جائے؟