فیس بک کی جانب سے صارفین کے لیے ویب سائیٹ کو آسان اور بہتر بنانے کا عمل ہمیشہ جاری ہی رہتا ہے۔ آج جاری کیے جانے والے ایک نئے فیچر کے تحت اب فیس بک صارفین چیٹ لسٹ میں موجود اپنے دوستوں کے بارے میں یہ جان سکتے ہیں کہ آیا وہ موبائل سے آن لائن ہیں یا کمپیوٹر سے۔
اس سے قبل موبائل سے لاگ ان ہونے والے صارفین کے نام کے ساتھ موبائل کو لوگو اور آخری بار انکے ایکٹیو ہونے کا ٹائم تو نظر آتا تھا لیکن جب وہ آن لائن ہوں تو معلوم نہیں کیا جاسکتا تھا کہ یہ صارف موبائل سے آن لائن ہے یا پھر ویب سائیٹ سے۔
فیس بک کے اس نئے فیچر کے ذریعے اب اسی پریشانی کا حل پیش کیا گیا ہے۔ جو صارفین موبائل سے چیٹنگ کر رہے ہونگے انکے نام کے سبز دائرہ کے ساتھ موبائل اور کمپیوٹر سے استعمال کرنے والوں کے ساتھ ویب لکھا نظر آئے گا۔
فیس بک نے فی الوقت یہ فیچر چند مخصوص گروپس کے لیے ایکٹیویٹ کیا ہے لہذا اگر آپ کے پاس یہ فیچر موجود نہیں تو گھبرائیے مت اگلے چند دنوں میں آپ بھی اس سے مستفید ہوسکیں گے۔