یوفون کی جانب سے حال ہی میں صارفین کے لیے سوال و جواب کی ایک نئی سروس UQuestion متعارف کروائی گئی ہے۔
جیسا کہ نام سے ہی ظاہر ہے اس سروس کے تحت آپ ایس ایم ایس کے ذریعے یوفون سے کوئی بھی سوال پوچھ سکتے ہیں۔ یہ سوالات سائنس، جغرافیہ، سیاست، تاریخ، ریاضی یا دیگر کسی بھی موضوع سے متعلق ہوسکتے ہیں۔
سوالات پوچھنے کا طریقہ:
آپ اپنا سوال بذریعہ ایس ایم ایس 2750 پر ارسال کیجئے، یوفون کی جانب سے آپ کے سوال کا جواب ڈیٹا بیس میں تلاش کیاجائے اور فوری طور پر آپ کو اس کا جواب ارسال کر دیا جائے گا۔ جواب موجود نہ ہونے کی صورت میں یوفون کا نمائیندہ آپ کی مطلوبہ معلومات کے ساتھ آپ سے 45 منٹ کے اندر رابطہ کرے گا۔
سروس چارجز:
2750 پر بھیجا جانے والا ہر ایس ایم ایس 5 روپے علاوہ ٹیکس کے حساب سے چارج کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ ایک ایس ایم ایس میں 160 حروف لکھے جاسکتے ہیں۔
یوفون کی جانب سے اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ سوالات کس زبان میں پوچھے جاسکتے ہیں، تاہم یوفون ہیلپ لائن نمائیندہ کے مطابق آپ انگریزی یا رومن اردو دونوں زبانوں میں سوال کرسکتے ہیں۔