انٹل نے پاکستان میں ایٹم پراسیسر کی حامل ٹیبلیٹس متعارف کروانے کا اعلان کر دیا

انٹل پاکستان کی جانب سے حال ہی میں اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ کمپنی اپنے ٹیکنالوجی پارٹنرز کے اشتراک سے پاکستان میں کم قیمت اینڈرائیڈ اور ونڈوز ٹیبلیٹس متعارف کروائے گی جن میں انٹل کا ایٹم پراسیسر استعمال کیا جائے گا۔ یہ ٹیبلیٹ پاکستان میں مقامی برانڈز کے ناموں سے فروخت کی جائیں گی۔

intel-atom

انٹل کے اس نئے پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں ٹیکنالوجی پارٹنر ECS کے ساتھ مل کر ٹیبلیٹس تیار کی جائیں گی جنہیں مقامی برانڈز اپنے نام سے فروخت کریں گے۔ ان ٹیبلیٹس میں انٹل کے ایٹم پراسیسرز Clover Trail, Medfield اور Bay Trail کا استعمال کیا جائے گا۔

atom-tablets
مقامی برانڈز ان ٹیبلیٹس کے فیچرز میں اپنی مرضی سے اضافہ یا تبدیلی بھی کرواسکتے ہیں۔ عام چائینہ ٹیبلیٹس کے مقابلے میں یہ ٹیبلیٹ عالمی معیار کے عین مطابق تیار کی گئی ہیں اور انہیں پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کی جانب سے بھی تصدیق حاصل ہے۔

tablet-2 (1)

انٹل پراسیسرز  کی حامل یہ ٹیبلیٹس 7 انچ، 10 انچ اور 11 انچ ماڈلز میں دستیاب ہونگی اور انکی قیمت 13 ہزار روپے سے شروع ہوگی۔ ٹیبلیس کے چند مخصوص ماڈلز میں اینڈرائیڈ یا ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ ساتھ ڈول بوٹ کی آپش بھی دستیاب ہوگی۔

ہماری کوشش ہوگی کہ ان ٹیبلیٹس کے بارے میں مزید معلومات اور مکمل ری ویو اپنے قارئین تک جلد سے جلد پہنچائیں۔