غیر ملکی زبانیں دلچسپ انداز میں سیکھیں اور وہ بھی بالکل مفت

اپنی قومی یا مادری زبان کے علاوہ کسی استاد کی مدد کے بغیر کوئی دوسری زبان سیکھنا یقیناً ایک مشکل کام ہے۔ اسی مشکل کو آسان کرنے کے لیے Rosetta Stone اور راکٹ لینگوئیجز جیسی کمپنیوں نے خاص سافٹوئیر تیار کیے ہیں جو آپ کو انگریزی، فرانسیسی، ہسپانوی اور دیگر زبانیں سیکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ تاہم یہ سافٹوئیر نہ تو مفت ہیں اور انہیں استعمال کرنے کے لیے آپ کو کمپیوٹر استعمال کرنا پڑتا ہے۔

duo-lingo
اسی مقصد کے لیے جب میں نے انٹرنیٹ پر غیر ملکی زبانیں مفت میں سیکھنے کے لیے تلاش کا آغاز کیا تو مجھے Duolingo نامی ویب سائیٹ کے بارے میں پتہ چلا۔ اس ویب سائیٹ کی خاص بات یہ ہے کہ آپ یہاں پر 6 زبانیں بالکل مفت سیکھ سکتے ہیں اور اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے لیے بھی اسکی ایپلی کیشنز دستیاب ہیں۔

semester

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر یہ کمپنی زبانیں سکھانے کی سروس مفت کیوں فراہم کر رہی ہے؟ تو جناب اصل کہانی یہ ہے کہ دنیا کے مختلف خطوں سے افراد اور ادارے مختلف دستاویزات اور کتب کو دیگر زبانوں میں تراجم کے لیے اس ویب سائیٹ پر اپلوڈ کرتے ہیں اور زبانیں سیکھنے والے صارفین امتحانی مشق کے طور پر انکا ترجمہ کرتے ہیں جس پر کمپنی ترجمہ شدہ دستاویزات کو بیچ کر پیسے کماتی ہے اور یوں سب کا بھلا ہوجاتا ہے۔

ڈیویلپرز کی جانب سے کوشش کی گئی ہے کہ زبان سیکھنے کے عمل کو دلچسپ اور منفرد بنایا جائے، اسی لیے روایتی طریقہ سے ہٹ کر گیمز اور ایوارڈز کا سلسلہ اپنایا گیا ہے۔

ios-android

انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، جرمن، پرتگالی یا اطالوی زبان مفت اور دلچسپ انداز میں سیکھنے کے لیے ابھی duolingo.com پر لاگ ان کیجئے۔ اینڈرائیڈ یا آئی او ایس ایپلی کیشنز کے لیے یہ ربط ملاحظہ کیجئے

اینڈرائیڈ ایپلی کیشن : ڈاؤنلوڈ کریں
آئی او ایس ایپلی کیشن : ڈاؤنلوڈ کریں