مائیکروسافٹ کے ونڈوز ڈویژن کی روح رواں جولی لارسن کی جانب سے نیویارک میں منعقد ہونے والی Wired Business Conference کے موقع پر اس بات کا اعلان کیا گیا کہ ونڈوز کے نئے ورژن Windows 8.1 کے پبلک پری ویو کو اس سال جون میں متعارف کروایا جائے گا۔
ونڈوز 8.1 جسے اس سے قبل ونڈوز بلیو کے نام سے جانا جاتا تھا، موجودہ ونڈوز 8 میں بہت سے اضافوں اور تبدیلیوں کو متعارف کروائے گی۔ جن میں نئی سٹارٹ سکرین، زیادہ تھیمز اور کسٹمائزیشن، انٹرنیٹ ایکسپلورر 11، نئی پینٹ ایپلی کیشن اور بہت سے پرفارمنس اپگریڈ شامل ہیں۔
مائیکروسافٹ کے نمائندہ ٹامی ریلر نے کچھ عرصہ پہلے اس بات کا اعلان کیا تھا کہ اس نئے اپڈیٹ میں صارفین کی رائے کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ اگر ایسا ہے تو یقیناً صارفین کی ایک بڑی تعداد نے بارہا کمپنی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ونڈوز میں سٹارٹ مینیو کے بٹن کو واپس لائیں۔ امید ہے کہ کمپنی صارفین کی اس تجویز پر ضرور غور کرئے گی۔
ونڈوز 8.1 کے پبلک پریویو کو اس سال جون میں ہونے والی Build Conference کے موقع پر پیش کیا جائے گا۔ جبکہ مکمل ورژن شاید سال کے اختتام تک دستیاب ہو۔