ٹیلی نار بیلنس انکوائری اور ٹالک شاک ایل بی سی آفر کے چارجز میں اضافہ

ٹیلی نار کی جانب سے حال ہی میں پری صارفین کے لیے بیلنس انکوائری چارجز میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ٹیلی نار کی ویب سائیٹ پر جاری کیے گئے اعلامیہ کے  مطاق 30 مئی 2013 سے بیلنس انکوائری شارٹ کوڈ کے چارجز 15 پیسے کہ بجائے 20 پیسے لاگو ہونگے۔

telenor

نئے چارجز کا اطلاق ان شارٹ کوڈز پر ہوگا:

  • #111*
  • #222*
  • #444*
  • #999*

ٹیلی نار کی ویب سائیٹ پرایک دوسرے اعلان کے مطابق 28 مئی 2013 سے ٹالک شاک لوکیشن بیسڈ چارجنگ سروس کے چارجز کو بھی 7 روپے سے بڑھا کر 14 روپے علاوہ ٹیکس کر دیا گیا ہے۔ جن شہروں میں ان نئے چارجز کا اطلاق ہوگا انکی تفصیل یہاں دیکھی جاسکتی ہے۔

چارجز میں اضافہ کیوں اور کن وجوہات کی بناء پر کیا گیا ہے اس حوالے سے کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔