وائبر اب بلیک بیری 5 اور 7 آپریٹنگ سسٹم کے لیے بھی دستیاب

مفت میسجنگ اور VoIP ایپلی کیشن وائبر اب بلیک بیری 5 اور 7 آپریٹنگ سسٹم کے لیے بھی دستیاب ہے۔ وائبر اس وقت تمام بڑے موبائل آپریٹنگ سسٹمز جیسے اینڈرائیڈ، آئی او ایس، ونڈوز فون، سیمبئین، نوکیا ایس 40 اور بلیک بیری او ایس 10 کے لیے دستیاب ہے۔

viber

کمپنی کی طرف سے جاری کئے گئے اپڈیٹ کی بدولت اب بلیک بیری 5 اور 7 آپریٹنگ سسٹم کے حامل سمارٹ فونز پر بھی وائبر کی سہولت دستیاب ہوگی۔ تاہم کچھ تکنیکی مسائل کی وجہ سے بلیک بیری 6 سسٹم پر وائبر کی کالنگ سروس فراہم نہیں کی جارہی۔

سکائپ کے مقابلے پر وائبر کی سروس دسمبر 2010 میں سب سے پہلے آئی فون کے لیے متعارف کروائی گئی اور بعد ازاں اینڈرائیڈ اور دیگر موبائل فون آپریٹنگ سسٹمز کی سپورٹ بھی شامل کر دی گئی۔ وائبر کی بدولت روزانہ لاکھوں صارفین ایک دوسرے سے مفت بات کرتے اور ہزاروں کی تعداد میں پیغامات بھیجتے ہیں۔

devicesV2

وائبر کی ایپلی کیشن چلانے کے آپ کو کسی قسم کا یوزر نیم یا پاسورڈ منتخب کرنے کی ضرورت نہیں، بس آپ موبائل نمبر درج کیجئے اور یہ ایپلی کیشن آپ کے نمبر سے منسلک ہوجائے گی۔ اسکے بعد یہ آپکی فون بک کو سکین کرے گی اور آپ کے جن دوستوں نے وائبر کی سروس ایکٹیویٹ کی ہوگی انکے نام ظاہر کرے گی۔ دوسری ایپلی کیشنز کے برخلاف وائبر پر کسی قسم کے اشتہارات بھی نہیں دکھائے جاتے اور اسکی سروس بھی بالکل مفت ہے۔

viber-all

تاہم بہت سے ماہرین اس ایپلی کیشن کی permissions کے حوالے سے کافی شکوک و شبہات کا شکار ہیں۔ یہ ایپلی کیشن آپ کے فون میں موجود تصاویر، ویڈیوز، ایس ایم ایس پیغامات اور آپکے جی میل یا فیس بک اکاؤنٹ کی خفیہ معلومات تک بھی رسائی حاصل کرسکتی ہے۔ اسی طرح یہ ایپلی کیشن آپکی فون بک کا ریکارڈ بھی اپنے سرور پر محفوظ رکھتی ہے۔ گو کہ کمپنی کی جانب سے اپنی پالیسی میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ وہ آپ کی معلومات کو کسی اور مصرف میں نہیں لائیں گے اور نہ ہی انہیں کسی اور کمپنی کو بیچا جائے گا۔ مگر یہ تو آپ بھی جانتے ہونگے کہ آن لائن پالیسیاں بدلتے کتنی دیر لگتی ہے۔ لہذا اس ایپلی کیشن کو انتہائی سوچ سمجھ کر استعمال کیجئے گا۔