یوفون کی سم لگاؤ آفر : تین دن کے لیے 100 روپے کا بیلنس

یوفون کی جانب سے حال ہی میں اپنے صارفین کے لیے ایک بار پھر نئی سم لگاؤ آفر متعارف کروائی گئی ہے۔ اس آفر کے تحت وہ صارفین جنہوں نے یکم مارچ 2013 سے اپنی یوفون سم استعمال نہیں کی انہیں سم واپس لگانے پر 100 روپے کا بیلنس فراہم کیا جائے گا، اسکے ساتھ ساتھ یوفون کے نمبروں پر کی جانے والی تمام کالز 1.5 علاوہ ٹیکس فی گھنٹہ چارج کی جائیں گی۔

ufone

آفر کی تفصیلات:

  • یوفون سم لگاؤ آفر حاصل کرنے کے لیے اپنے موبائل سے SIM لکھ کر اسے 234 پر ارسال کیجئے یا پھر #234* ملائیں۔
  • یہ آفر یکم اپریل سے 30 اپریل 2013 تک موثر ہے۔
  • آفر کے تحت آپ تمام پاکستانی نیٹورکس پر مفت ایس ایم ایس تو بھیج سکتے ہیں مگر کال اور ایم ایم ایس صرف یوفون کے نیٹورک پر ہی کیے جاسکتے ہیں۔

شرائط و ضوابط:

  • آفر حاصل کرنے کے چارجز 1 پیسہ علاوہ ٹیکس ہیں۔
  • آفر کے تحت فراہم کیا جانے والا بیلنس 3 دن کے دستیاب ہوگا۔
  • مفت فراہم کیا جانے والا بیلنس کسی قسم کی بنڈل آفر اور U-Share پراستعمال نہیں کیا جاسکے گا۔
  • دیگر تمام نیٹورکس پر کی جانے والی کالز 1 روپیہ علاوہ ٹیکس فی منٹ کے حساب سے چارج کی جائیں گی۔
  • آفر سبسکرائیب کروانے کے بعد آپکا پیکج 2 گھنٹے میں ایکٹیویٹ کر دیا جائے گا۔