موبائل فونز اور ٹیبلیٹس کے بعد اب سام سنگ کی جانب سے ATIV سیریز کے لیپ ٹاپ بھی متعارف کروائے جارہے ہیں۔ اس سیریز کا پہلا لیپ ٹاپ ATIV BOOK 6 ہوگا۔
اس لیپ ٹاپ کی نمایاں خصوصیات کچھ یوں ہیں:
- ونڈوز 8 آپریٹنگ سسٹم
- 15.6 انچ لمبی ٹچ سکرین
- 1080×1920 ریزولیوشن
- کور i7 پراسیسر اور 8 جی بی ریم
- اے ایم ڈی HD8770M گرافکس پراسیسنگ یونٹ
- 1 ٹیرا بائیٹ ہارڈ ڈسک
- Wi-Di، بلیوٹوتھ، JBL سپیکر، 720p ویب کیمرہ
- 8 گھنٹے کا بیٹری ٹائم
گو کہ سام سنگ کی جانب سے ابھی باضابطہ طور پر اس لیپ ٹاپ کی فروخت کا اعلان تو نہیں کیا گیا لیکن سام سنگ امریکہ کی ویب سائیٹ پر موجود اسکے لنک نے صارفین کا تجسس ختم کر دیا۔ ان جدید خصوصیات سے مزین سام سنگ کا یہ نیا لیپ ٹاپ سب سے پہلے امریکہ میں متعارف کروایا جائے گا اور اسکی قیمت کم و بیش 1200 امریکی ڈالر مقرر کی جائے گی۔