مائیکروسافٹ جلد سمارٹ واچ متعارف کروانے کا ارادہ رکھتی ہے؟

وال سٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق مائیکروسافٹ جلد دیگر بڑی کمپنیوں جیسے ایپل اور گوگل کی طرح سمارٹ واچ متعارف کروانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

microsoft-smartwatch

ایشیا سے مائیکروسافٹ کو پرزے فراہم کرنے والی کمپنی کے نمائندہ کے مطابق مائیکروسافٹ نے کلائی پر باندھنے والی گھڑی کے ایک ڈیزائن کے لیے پرزے طلب کیے ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے مائیکروسافٹ کے ہیڈکوارٹرز میں اعلی عہدہداران سے ملاقات بھی کی ہے۔ تاہم مائیکروسافٹ کی جانب سے کسی قسم کے تبصرہ سے احتراز کیا جارہا ہے۔

ماہرین کے مطابق آنے والے چند سالوں میں پہننے والے گیجٹس کو کافی فروغ ملنے کا امکان ہے۔ یہ گیجٹس جہاں موجودہ سمارٹ فونز کی خصوصیات کے حامل ہونگے وہیں ان میں موجود سنسرز آپکو جسم کا درجہ حرارت، بلڈ پریشر اور دیگر جسمانی عضلات کے بارے میں تفصیلات بھی فراہم کریں گے۔ سمارٹ فونز یا ٹیبلیٹ کے مقابلے میں ان گیجٹس کی دیکھ بھال اور انہیں ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانا بھی بہت آسان ہے۔

TikTok3.jpg.scaled500
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مائیکروسافٹ نے کم و بیش ایک دہائی پہلے بھی ایسی ہی ایک گھڑی متعارف کروائی تھی جو ایف ایم ریڈیو کے ذریعے صارفین کو تازہ خبریں، میچز کے سکور اور پیغامات پہنچاتی تھی۔ تام یہ منصوبہ کچھ زیادہ کامیاب نہیں ہوسکا۔

آپ کے خیال میں کیا یہ سمارٹ واچز، سمارٹ فونز، ٹیبلیٹ اور دیگر گیجٹس کی طرح مقبولیت حاصل کر پائیں گی؟ تبصرہ ضرور کیجئے گا۔