ایک نظر گلیکسی ایس فور کے سنسرز پر : تصویری خاکہ

galaxy

سام سنگ کی جانب سے کم و بیش ایک ماہ پہلے گلیکسی ایس سیریز کا نیا فون گلیکسی ایس 4 متعارف کروایا گیا تھا۔ کمپنی ابھی تک اس فون کی تعریف میں زیادہ تر اسکے سافٹوئر کے قصیدے ہی پڑھ رہی تھی مگر گذشتہ روز پہلی بار سام سنگ کی جانب سے اسکے ہاڈوئیر اور خاص کر اس میں استعمال ہونے والے مختلف سنسرز کے بارے میں ایک مفصل تصویری خاکہ جاری کیا گیا ہے۔Print
اس کے سنسرز کے بارے میں مزید معلومات اس لنک پر بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔ دنیا کے بیشتر ممالک میں اس فون کی ایڈوانس بکنگ جاری ہے۔ سام سنگ پاکستان کے نمائندہ کے مطابق اس ماہ کے اختتام تک یہ فون پاکستان میں بھی دستیاب ہوگا تاہم اسکی قیمت اور رنگوں کی دستیابی کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔