اینڈرائیڈ کے لیے جی میل کا نیا ورژن، پہلے سے تیز اور نئے فیچرز

گوگل کی جانب سے گذشتہ روز اینڈرائیڈ صارفین کے لیے جی میل کا نیا ورژن جاری کیا گیا ہے، جو پہلے سے تیز تر اور بہتر سرچ فراہم کرنے کے علاوہ اینڈرائیڈ جیلی بین صارفین کےلیے چند نئے فیچرز لے کر آیا ہے۔

gmail-icon-e1350056184536

اگر آپ کے فون میں اینڈرائیڈ کا جدید ترین ورژن جیلی بین انسٹال ہے تو اب آپ نوٹیفیکشن بار ہی کے ذریعے نئی ای میل کا جواب بھیج یا اسے ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے اب آپ کو جی میل ایپلی کیشن کھولنے کی بھی ضرورت نہیں۔

android

جی میل کے اس نئے نوٹیفیکشن فیچر میں آپ مختلف قسم کے ای میل پیغامات کے لیے مختلف رنگ ٹون بھی منتخب کرسکتے ہیں۔

اپنے اینڈرائیڈ فون میں جی میل کا تازہ ترین ورژن ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے گوگل پلے سٹور وزٹ کیجئے یا پھر یہ لنک ملاحظہ کریں۔