انٹرنیٹ کا عجائب گھر

یوں تو دنیا بھر میں بہت سے عجائب گھر موجود ہیں، جن میں طرح طرح کے مجسمے ، قیمتی پتھر اور دیگر اشیاء موجود ہیں۔ لیکن آج میں جس عجائب گھر کے بارے میں آپ کو بتانے جارہا ہوں وہ پوری دنیا میں ہی موجود ہے اور 24 گھنٹے کھلا رہتا ہے۔

im1

جی ہاں بات ہورہی ہے انٹرنیٹ کے عجائب گھر کی ، جو انٹرنیٹ پر ہی موجود ہے۔ نیدرلینڈ کی ایک کمپنی کی جانب سے بنایا  گیا یہ آن لائن عجائب گھر ایک ٹائم لائن کی صورت میں آپ کو انٹرنیٹ کی تاریخ اور مشہور واقعات کے بارے میں بتاتا ہے۔

internet-museum

عجائب گھر کو دیکھنا بہت آسان ہے اور اس میں مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، جیسے سوشل میڈیا، ٹیکنالوجی، گیمنگ ، ہسٹری وغیرہ۔ اس کے علاوہ مختلف مواقع پر اس عجائب گھر میں نمائشوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

cat

اگر آپ انٹرنیٹ کی تاریخ سے واقف نہیں ہیں اور دلچسپ طریقہ میں اسکے بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یقیناً آپ کو انٹرنیٹ کا عجائب گھر ضرور دیکھنا چاہیے، بس پھر ٹکٹ کٹائیں – بلکہ اسکی بھی ضرورت نہیں صرف یہ لنک فالو کریں اور یہ عجائب گھر دیکھیے۔