اب ایوو صارفین کے لیے بھی سمارٹ ٹی وی دستیاب

کچھ عرصہ قبل اینڈرائیڈ صارفین کے لیے گوگل پلے سٹور پر پی ٹی سی ایل سمارٹ ٹی وی کے نام سے ایک ایپلی کیشن متعارف کروائی گئی جسکے ذریعے سمارٹ ٹی وی صارفین اپنے اینڈرائیڈ فون پر بھی ٹی وی دیکھ سکتے ہیں۔ اس ایپلی کیشن کے ذریعے شروع کے چند دن تو مفت ٹی وی دیکھنے کی سہولت فراہم کی جاتی ہے لیکن بعد میں آپ کو سمارٹ ٹی وی کی سروس حاصل کرنا پڑتی ہےاور آپ سمارٹ ٹی وی کا صارف نام اور پاسورڈ استعمال کرتے ہوئے ٹی وی دیکھ سکتے ہیں۔ تاہم چینلز کی کوالٹی کے حوالے سے کچھ کہا نہیں جاسکتا۔

آج پی ٹی سی ایل کی جانب سے یہی سروس ایوو صارفین کے لیے بھی متعارف کروادی گئی ہے، جسکی بدولت ایووّ صارفین سمارٹ ٹی وی سروس ایکٹیویٹ کروا کر اپنے ونڈوز کمپیوٹر پر سمارٹ ٹی وی دیکھ سکتے ہیں۔

smartapp
سروس کی تفصیلات:

  • سروس حاصل کرنے کے لیے آپ سب سے پہلے ہیلپ لائن 1236 پر رابطہ کیجئے۔جسکے بعد آپ کو لاگ ان کی تفصیلات بذریعہ ای میل ارسال کر دی جائیں گی۔
  • اسکے بعد آپ سمارٹ ٹی وی کی ایپلی کیشن اپنے کمپیوٹر پر انسٹال کیجئے اور مطلوبہ لاگ ان معلومات انٹر کرکے ٹی وی دیکھیں۔
  • آپ اس ایپلی کیشن کے ذریعے 7 دن پرانے پروگرام بھی دیکھ سکتے ہیں۔
  • اس ایپلی کیشن کے ذریعے آپ لائیو یا پرانے پروگرامز کو ریکارڈ کرکے اپنے کمپیوٹر پر محفوظ بھی کرسکتے ہیں۔

سمارٹ ٹی وی ایپلی کیشن ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے یہ لنک ملاحظہ فرمائیں۔
شرائط وضوابط:

  • اس سروس کے ماہانہ چارجز ایوو کے علاوہ 50 روپے جمع ٹیکس ہونگے۔
  • یہ سروس صرف ایوو صارفین کے لیے ہی دستیاب ہے۔
  • سمارٹ ٹی وی ایپلی کیشن صرف ونڈوز کمپیوٹر پر ہی استعمال کی جاسکتی ہے۔
  • آپ لاگ ان تفصیلات کو اینڈرائیڈ ایپلی کیشن پربھی استعمال کرسکتے ہیں۔

پی ٹی سی ایل کی یہ نئی آفر یقیناً بہت فائدہ مند ہے، کافی عرصہ بعد کمپنی نے صارفین کے لیے کوئی اچھی آفر متعارف کروائی ہے۔ لیکن اگر ایپلی کیشن کے ذریعے سمارٹ ٹی وی سروس ایوو صارفین کو فراہم کی جاسکتی ہے تو پھر براڈبینڈ صارفین کو کیوں نہیں؟ کیوں انہیں اس بات پر مجبور کیا جاتا ہے کہ وہ سیٹ ٹاپ باکس خریدیں؟  گو کہ براڈبینڈ صارفین بھی اپنے لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر پر ٹی وی دیکھ سکتے ہیں لیکن اسکے لیے انہیں سیٹ ٹاپ باکس اور سمارٹ ٹی وی کی سروس لازمی طور پر حاصل کرنا پڑتی ہے جس کے ماہانہ چارجز عام کیبل کے مقابلے میں بہت زیادہ ہیں۔