کراچی میں ایک بار پھر موبائل فون سروس معطل

پاکستان کے وزیر داخلہ جناب رحمان ملک اپنے بیانات میں یہ عندیہ دیتے رہے ہیں کہ فروری 2013 میں کراچی دہشت گردی کی بڑی کاروائیوں کا نشانہ بن سکتا ہے۔ اسی خطرہ کے پیش نظر آج جمتہ المبارک کے روز شہر میں دوپہر 12 تا 3 بجے تک موبائل فون سروسز کو معطل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

karachi

موبائل فون سروسز کی بندش کے ساتھ ساتھ مساجد کی سیکیورٹی کو بھی بڑھا دیا گیاہے۔ویسے رحمان ملک صاحب کے اس اقدام سے  دہشت گردی کی روک تھام کے ساتھ مساجد میں موبائل فون کی رنگ برنگی ٹیونز سے بھی نجات مل جائے گی۔

جہاں موبائل فون سروس معطل کردینے سے دہشت گردی کی روک تھام میں کچھ مدد ملتی وہیں اسکی وجہ سے لاکھوں پاکستانی اذیت کا شکار ہوتے ہیں جبکہ موبائل کمپنیوں اور ملکی معیشت کو ہونے والے نقصانات اس کے علاوہ ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ دہشت گردی کی روک تھام کے لیے ایک موثر نظام وضح کیا جائے اور عوام کو آئے روز کی اس موبائل لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائی جائے۔